پاکستان
میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی ، ایک روز میں 856 کیسز رپورٹ
اسلام
آباد : پاکستان میں کورونا کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، ایک روز میں 856 سے زائد
کیسز اور 5 اموات سامنے آئیں۔
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین
اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے
مزید5 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی
تعداد 30 ہزار 178ہوگئی ہے۔
این سی
اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 33 ہزار357 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں
مزید 856 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت
آنے کی شرح 2.56 فیصد رہی۔
نیشنل
کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے1 ہزار 052 مریض انتہائی
نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی
تعداد 15 لاکھ 09 ہزار 360 تک پہنچ گئی ہے۔