How much will Pakistanis get a new Suzuki car that can run 23 km in 1 liter?
سوزوکی
کے مطابق بین الاقوامی ماڈل اور پاکستان میں پیش کیے گئے ماڈل میں کچھ تبدیلیاں کی
گئی ہیں۔ نئے ماڈل میں گزشتہ ماڈل کی نسبت ایکسٹیریئر میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں
جس سے گاڑی کو اسپورٹس لک ملتی ہے۔
کمپنی کا
دعوٰی ہے کہ ایندھن کی بچت میں یہ گزشتہ سوئفٹ کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔
سوئفٹ کے
پچھلے ماڈلز میں ایندھن کی اوسط ایک لیٹر میں 21 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی ۔
تاہم
مینویل ٹرانسمیشن کا نیا جی ایل ماڈل ایک لیٹر میں 23.20 کلومیٹر، جب کہ دونوں
آٹو میٹک ورژن جی ایل سی وی آٹو میٹک اور جی ایل ایکس سی وی آٹو 23.76 کلو میٹر
کا فاصلہ ایک لیٹر میں طے کر سکتی ہے۔
سوئفٹ
2022 میں آٹو اسٹارٹ اسٹاپ فنکشن، نئے کنسول ، اینڈروئیڈ اور آئی او ایس آپرٹینگ
سسٹم سے مطابقت رکھنے والے ٹچ اسکرین انفو ٹینمینٹ سسٹم کے ساتھ نئے کنٹرولز بھی
دیے گئے ہیں۔
سوزوکی
نے پرانی سوئفٹ کی نسبت اس نئی جنریشن میں کچھ فیچرز کا اضافہ بھی کیا ہے جس میں
آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول، اسٹیئرنگ ماؤنٹ کنٹرول بٹن، کروز کنٹرول، ڈیجیٹل انسٹرمینٹ
کلسٹراور کی لیس انٹری شامل ہیں۔
سوئفٹ
2022 جی ایل مینوئل ورژن 24 لاکھ 99 ہزار جب کہ جی ایل ایکس سی وی آٹو کی ایکس
فیکٹری قیمت 28 لاکھ 99 ہزار اور جی ایل سی وی آٹومیٹک 26 لاکھ 99 ہزار رکھی گئی
ہے۔