The ban on feeding passengers on domestic flights has been lifted

GR SONS

 



اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کو کھانا دینے پر عائد پابندی ختم


ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر سول ایوی ایشن  نے اندرون  ملک  پروازوں میں مسافروں کو کھانا   فراہم  کرنے پر پابندی عائد کی تھی جسے اب کورونا کی شرح کم  ہونے پر اٹھالیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن نے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق پروازوں میں کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا  اطلاق آئندہ ماہ یکم مارچ سے ہوگا۔

سی اے اے کے نوٹیفکیشن کےمطابق اندرون ملک فضائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔