اٹلس
ہونڈا کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 9 ہزار سے زائد کا اضافہ
کردیا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق اٹلس ہونڈا نے رواں برس پہلی بار موٹر سائیکل کے مختلف ماڈلز کی
قیمتوں میں 9 ہزار 400 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔
پاکستان
میں معاشی اعتبار سے سب سے بہترین سواری سمجھی جانے والی ہونڈا سی ڈی 70
موٹر سائیکل کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 97 ہزار 900 روپے کی
ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی
ڈی 70 ڈریم کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے جبکہ
پرائڈر 100 سی سی کی قیمت 3 ہزار 400 روپے اضافے کے
بعد ایک لاکھ 33 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
پاکستانی
نوجوانوں میں سب سے زیادہ پسندیدہ ترین سمجھی جانے والی ہونڈا 125 موٹرسائیکل
ساڑھے 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 55 ہزار 400 روپے کی
ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی
جی 125 ایس ای کی قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 500 روپے
ہوگئی ہے۔
ہونڈا سی
بی 125 ایف اور سی بی 150 ایف کی قیمتیں 9 ہزار 400 روپے اضافے سے بالترتیب
2 لاکھ 27 ہزار 900 روپے اور 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہوگئی ہیں۔
واضح رہے
کہ اٹلس ہونڈا نے 3 ماہ قبل یکم نومبر 2021 کو بھی قیمتوں میں اضافہ
کیا تھا۔