Billions lost due to fire

GR SONS

 



لاہور کے علاقے گلبرک میں شاپنگ پلازہ میں لگی آگ پر 9 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ عمارت کے تمام فلورز پر آگ بجھا دی گئی جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے جس میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتےہیں۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب گلبرگ کے علاقے ميں واقع  شاپنگ پلازہ ميں رات گئے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

بلند شعلوں نے عمارت ميں موجود 400 سے زائد دکانوں کو جلا کر راکھ کر ڈالا۔9 گھنٹے بعد  فائر بريگيڈ اور ريسکيو کی 20 سے زائد گاڑيوں نے آگ پر قابو پايا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے واقعے کو سازش قرار دیا اور کہا کہ چھٹی کے دن رات 1 بجے آگ کيسے لگی،تحقيقات کی جائيں گی۔

متاثرہ دکانداروں نے شاپنگ پلازہ کے مالکان پر تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ 2 ماہ قبل اُنہيں پيسے لے کردکانيں خالی کرنے کا کہا گيا تھا۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔