بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم سرد
ہوگیا۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن،
لورالائی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، بار کھان، موسیٰ خیل اور پشین میں
گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ
میں کم سے کم درجہ حرارت 10، گوادر میں 18، قلات میں 5، تربت 17، جیوانی، سبی اور
نوکنڈی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے
وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان،
بالائی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ
بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔