انسان کے
جسم میں 2 گردے ہوتے ہیں لیکن مصر میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے جس کے 4 گردے ہیں۔
عرب میڈیا
کے مطابق مصر میں 4 ماہ کے بچے میں 2 کی بجائے 4 گردے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
مصر ٹوڈے
کاکہنا ہے کہ بچے میں کئی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا
جہاں ڈاکٹرز کو الٹراساؤنڈ اور سٹی اسکین کے بعد پتہ چلا کہ اس کے چار گردے
ہیں۔
اسپتال حکام
کا کہنا ہے کہ تاہم ابھی بچہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہے
جبکہ ڈاکٹرز نے کسی آپریشن کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
دوسری
جانب ماہرین کے مطابق اس منفرد حالت کو ڈوپلیکس کڈنی جسے ڈپلیکیٹڈ یوریٹرز بھی کہا
جاتا ہے، یہ پیشاب کی نالی سے متعلق سب سے عام پیدائشی نقص ہے۔
ڈپلیکیٹڈ
یوریٹرز ایک ایسی حالت ہے جس میں ایک یا دونوں گردوں میں جسم سے پیشاب
کے اخراج کے لیے ایک کی بجائے دو نلیاں ہوتی ہیں۔
ماہرین
کا کہنا ہے کہ یہ گردے کے اوپری اور نچلے قطب کے نامکمل فیوژن کی وجہ سے ہوتا ہے،
جو گردے سے پیشاب کے اخراج کے دو الگ الگ نظام بناتا ہے۔
اس کے
علاوہ کہا جاتا ہے کہ ڈوپلیکس کڈنی خلیوں کی تقسیم میں خرابیوں کا نتیجہ ہے
جو ماں کے پیٹ میں بچے کی نشوونما کے دوران ہوتی ہے جبکہ ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے
جس سے پتہ چلتا ہو کہ حمل کے دوران کوئی بھی چیز خرابی کا سبب بنتی ہے۔
تاہم، اس
بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یہ حالت والدین سے بچے تک منتقل ہو سکتی ہے۔ اگر والدین
میں سے ایک کا گردہ ڈوپلیکس ہے تو بچے کے بھی اس حالت کے ساتھ پیدا ہونے کا 50
فیصد امکان ہے۔
ماہرین
کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ کیسز میں فوری طور پر علاج کی ضرورت پڑتی ہے اور سرجری
کے ذریعے اضافی گردوں کو نکال دیا جاتا ہے۔