بجلی
کنکشنز کے منتظر افراد کیلئے خوشخبری، لیسکو نے گھریلو صارفین کیلئے مزید30
ہزار سنگل فیز میٹر جاری کر دیئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 28 فروری تک جمع
ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگانے کے احکامات دے دیئے ہیں، کنکشنز کی تنصیب کے
لئے مزید30 ہزار سنگل فیز میٹرز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ کمپنی کے تمام
سرکلز کو ڈیمانڈ کے مطابق میٹرز جاری کئے گئے ہیں، لیسکو نے ریجنل اور فیلڈ سٹورز
کو میٹرز کا اجراء کرنے کے احکامات جاری کئے ۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ماہ نومبر تک جمع ڈیمانڈ نوٹسز پر کنکشن لگائے
جا رہے تھے، میٹرز کی قلت کی وجہ سے کمپنی 6ماہ تک کنکشن فراہم کرنے میں ناکام رہی
تھی،تاہم چند ماہ قبل 7 لاکھ سنگل فیز میٹرز خریدنے کی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے
منظوری دی جس کے بعد مینوفیکچرز نے لیسکو کو سٹاک کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔