امریکی صدر کا روس سے تیل خریدنے پرپابندی کا اعلان

GR SONS

امریکی صدر کا روس سے تیل خریدنے پرپابندی کا اعلان

 
امریکی صدرجو بائیڈن نے روس سے تیل خریدنے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ روس سےتیل کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اس پابندی کا مقصد روس پر دباو ڈالنا ہے تاکہ وہ یوکرین جنگ بند کرے۔
 
وائٹ ہاوس سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر رہے ہیں، جس کا مطلب روس کا تیل امریکی بندرگاہوں پر قبول نہیں کیا جائے گا۔
 
روس کی یورپ کو گیس سپلائی بند کرنے کی دھمکی
 
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس اقدام سے صدر پیوٹن کو ایک بڑا دھچکہ لگے گا۔
 
خیال رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس کے تیل اور گیس پر پابندی عائد کی گئی تو عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 300 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔
 

واضح رہے کہ یورپین ممالک اپنی گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے روسی گیس پر انحصار کرتے ہیں