بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے موبائل فون کی عارضی رجسٹریشن متعارف
اسلام
آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن
اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور موبائل فون آپریٹر
کے ساتھ مل کر سمندر پار مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کے موبائل کی عارضی
رجسٹریشن کے لیے ایک نیا نظام تشکیل دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ اُن
سمندر پار پاکستانیوں اور غیرملکیوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے جو اپنا موبائل
پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے۔ اس سہولت سے فائدہ اُٹھانے کے لیے درخواست گزار کو
پاسپورٹ نمبر، پاکستان آنے اور جانے کی متوقع تاریخ، نام پر جاری کردہ موبائل سم
اور موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ یہ نیا سسٹم ایف آئی اے کے
انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم (آئی بی ایم ایس) سے فوری توثیق کرے گا تاکہ درخواست گزار کی پاکستان آمد کی تاریخ
کی تصدیق کی جاسکے۔ درخواست گزار کے قیام کا دورانیہ 120 روز سے بڑھنے پر اس سہولت
کے تحت استعمال کی جانے والی آئی ایم ای آئی معطل کردی جائے گی اور مقامی نیٹ وک
کا استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ اگر وہی درخواست گزار دوبارہ پاکستان کا دورہ کرتا
ہے تو اُسے پہلے جمع کرائی گئی دستاویز ایک بار پھر جمع کروا کر اس سہولت کے لیے
دوبارہ اپلائی کرنا ہوگا۔ یہ نظام نہ صرف مختصر عرصے پر پاکستان آنے والے غیرملکیوں
اور سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ ملک کی مثبت تصویر بھی پیش
کرے گا۔ اسی طرح اس نظام کے تحت متعارف کرائی گئی اس بات کو یقینی بنائے گی صرف
حقیقی سمندر پار پاکستانی اور غیر ملکی اس سہولے سے فائدہ اُتھاسکیں۔