پاکستان
تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے
کہ میں نے ہمیشہ یہی آواز بلند کی کہ غیر منتخب افراد ہمیں لے ڈوبیں گے اور محنت
سے الیکشن لڑ کر اور خان صاحب کو ووٹ دے کر وزیراعظم بنانے والے کڑھ کڑھ کر ایک دن
پھٹ جائیں گے، جنہیں کوئی بھی سہارا دے دے گا اس پر تماشا یہ کہ سوشل میڈیا ٹیم کے
ذریعے انہیں ذلیل کیا جائے گا۔
انہوں نے
کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، اورکیوں ہوں؟خان صاحب نے بھی پوچھا میں نے عرض کیا آپ کی
محبت میں ٹی وی کیرئیرچھوڑ دیا، گھر بیچ کر گھرچلایا؟ کیاکوئی خرید سکتا ہے
مجھے؟نہیں! قطعاً نہیں۔ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں مگرآپ نے مجھے ضائع کردیا! انمول ہوں
خان صاحب۔