Pakistani aid to Ukraine reaches Poland

GR SONS

 



تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بھیجے گئے سامان میں 9 ٹن ایمرجنسی ادویات، الیکٹرو میڈیکل سامان، راشن اور بستر شامل ہیں ۔ یہ سامان پولینڈ میں پاکستانی سفارتخانے نے پولش حکومتی ایجنسی کے حوالے کیا۔

رپورٹس کے مطابق پولش حکام اس امدادی سامان کو یوکرین تک پہنچائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امدادی سامان یوکرینی سفیر کے حوالے کیا تھا، جسے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ پہنچایا گیا۔

یوکرینی سفیر نے امدادی سامان بھجوانے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے یوکرین کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دی تھی۔