راولپنڈی
کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری
اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 252 رنز بنائے تھے اور میچ کو ڈرا کرنے کا اعلان
کردیا گیا۔
قومی ٹیم
کی جانب سے دوسری اننگز میں اوپنر عبداللہ شفیق 136 اور امام الحق 111 رنز بنا کر
ناٹ آؤٹ رہے۔
قبل ازیں
پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی ساری ٹیم 459 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی، آج
کھیل شروع ہونے پر آسٹریلیا نے سات وکٹوں کے نقصان پر 449 رنز سے اننگز کا آغاز
کیا، پیٹ کمنز کو محض 8 رنز پر نعمان علی نے شکار کیا۔ ناتھن لیون کو بھی نعمان
علی نے پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 3 رنز بنا سکے۔ یوں ساری مہمان ٹیم 459 کے
مجموعے پر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 17 رنز کی برتری حاصل ہو گئی
ہے۔
شاہین
باولر نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، شاہین
شاہ آفریدی نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور ساجد خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلوی
بلے باز عثمان خواجہ 97، مارنس لبوشین 90 ، سٹیو سمتھ 78 رنز بنا نمایاں رہے۔
واضح رہے
کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔