ایک لڑکی اپنے باپ کو اپنے آخری وقت میں یہ کہہ رھی ھے ،اے میرے پیارے ابا!! میں جو کہتی جاؤں اس پہ آمین کہتے جائیے،باپ نے کہا ٹھیک ھے میری بیٹی۔ بیٹی نے کہا کہ اے میرے ابا اللہ آپ کو جنت سے محروم رکھے جس طرح آپ نے مجھے شادی سے محروم رکھا ھے۔۔۔۔۔۔کتنی بھیانک بددعا ھے نا؟؟ وہ باپ ایسا کیا کرتا تھا کہ بیٹی نے یہ بددعا دی؟ وہ لڑکی نوکری کرتی تھی ،اور باپ اس کی کمائی کھاتا تھا ،اور نہیں چاھتا تھا کہ اس کی شادی جلدی ھو،حتی کہ وہ لڑکی کی موت کا ٹائم قریب آ گیا۔۔۔۔۔۔اپنے اپنے بچوں کے ساتھ ذیادتی مت کیجئیے،انھیں جینے دیں جیسے کہ آپ جی رھے ھیں۔۔۔۔۔۔
🍯دعائیں انسان کی زندگی میں وہ انقلاب پیدا کرتی ھیں کہ سوچ ھے انسان کی۔۔ھم دعائیں کرتے ھی نہیں اور چاھتے ھیں کہ سارے کام بھی پورے ھو جائیں۔۔۔۔
🍯اللہ کی رضا کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کریں ،ایک دوسرے کو معاف کریں تاکہ اللہ آپ کو معاف کرے۔۔۔۔۔
🍯برائی کو جہاں بھی دیکھیں ،ھاتھ سے روک سکتے ھیں تو ضرور روکیں،نہیں تو زبان سے ،اگر زبان سے بھی نہیں روک سکتے تو کم اذ کم دل سے تو برا جانیں ،یہ سب سے کمزور ایمان ھے ۔۔۔
🍯جو کام صرف اللہ کے اختیار میں ھیں ،ان کے بارے میں کبھی مت کہیں کہ یہ کبھی نہیں ھو سکتا۔۔۔۔۔
🍯 اللہ سے دعا ھے اللہ ھمیں دین کو سیکھنے ،سکھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین