تفصیلات
کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات میں مسلسل کمی دیکھنے میں
آرہی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و
شمارکے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد
اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار 313 ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 473کیسز
رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 19ہزار 627 ہوگئی ہے ۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد18ہزار26ہوگئی،
گزشتہ24گھنٹوں میں466افرادکوروناسےشفا یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک 14
لاکھ71ہزار288مریض کورونا سےصحت یاب ہوچکےہیں۔