The accused who killed the roommate was given a heavy punishment by the court

GR SONS

 



متحدہ عرب امارات کی عدالت نے روم میٹ کو قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

 

غیرملکی میڈیاکے مطابق  افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے روم میٹ کو قتل کردیا تھا جس پر ام القوین کی ایک عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنادی،واردات کے بعد ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے کمرے میں رہنے والے دیگر افراد نے پکڑ کر باندھ دیا اور  پولیس کے حوالے کردیا۔

 

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقتول اپنی بیوی کے ساتھ فون پربات کر رہا تھا اور اس دوران مجرم اسے تنگ کر رہا تھا، بار بار تنگ کرنے پر دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس پر مقتول نے مکا مار کر مجرم کی ناک زخمی کردی جس کے بعدمجرم طیش میں آگیا اور اس نے چھری کے وار کرکے اپنے ہم وطن شہری کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔