The bus conductor slapped the woman

GR SONS


 


ڈسٹرکٹ ویسٹ کی حدود میں بس کنڈیکٹر نے خاتون پر تشدد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آتے ہی پولیس نے کارروائی کا باقائدہ آغاز کردیا ہے، ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات پر کارروائی کی گئی۔

ویڈیو میں بس کنڈکٹر کو خاتون کو تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بس نمبر PE-5943 پر جرمانہ عائد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس کنڈکٹر کے خلاف جرمانہ عائد کیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو کافی عرصہ پرانی تھی جو آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔