Two rare sharks belonging to the shark family have been spotted in the sea off Karachi.

GR SONS


کراچیکراچی کے سمندر میں شارک کے خاندان سے تعلق رکھنی والی مانٹا نامی دو نایاب مچھلیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2 بھاری بھرکم مانٹا نسل کی مچھلیوں کو کراچی کے جنوب مغربی بحیرہ عرب میں 50 ناٹیکل مائل کی دوری پر ریکارڈ کیا گیا، اس دوران نزدیک موجود لانچ پر سوار ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔

اسٹنگ رے اور شارک کے خاندان سے تعلق رکھنے والی آبی حیات مانٹا کی تعداد میں 20 برسوں کے دوران نمایاں کمی آئی ہے۔ ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے مطابق انفرادی طور پر تو مانٹا کو دیکھا جاچکا ہے، تاہم بیک وقت مذکورہ دو مچھلیوں کا ایک ساتھ ہونا انتہائی غیر معمولی ہے۔