الٹراساؤنڈ
رپورٹ میں بیٹی کاپتہ چلتے ہی ظالم باپ نے بیوی پرتشددکر کے بچی ماں کے پیٹ
میں ہی مار ڈالی۔
تفصیلات
کے مطابق گگو منڈی کے نواحی گاؤں 203 ای بی کی رہائشی بلقیس بی بی نے اپنی ماں
نسیم بی بی اوروالد نور محمد شیخ کے ہمرا ہ صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً 3 ماہ قبل
جب میں 4ماہ کی حاملہ تھی تو میرا خاوند پیراں دتہ شیخ بچے کی جنس معلوم کرنے کے
لیے مجھے ڈاکٹرکے پاس لے گیا، ڈاکٹر نے پیٹ میں بچی کا بتایا تو وہ مجھ پر دباؤ
ڈالنے لگا کہ حمل ضائع کروا دو، میرے انکار پر اس نے تشدد کیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ
تشدد کی وجہ سے بچہ پیٹ میں ہی ہلاک ہو گیا ہے۔
واضح رہے
بلقیس بی بی کے مطابق 3 ماہ سے مختلف تھانوں کے چکر لگا لگا کر ذلیل ہو گئی ہوں
لیکن ابھی تک تھانہ کی حدود کا تعین ہی نہیں ہو سکا، متاثرہ خاتون نے وزیر اعلیٰ
پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔