World oil prices hit record highs

GR SONS


 
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پرپہنچ گئیں


عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری، روس سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے ، خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا۔

 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 7 سال کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا۔بینچ مارک لندن بریٹ آئل 4.85 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔لندن برینٹ ائل 5.10 ڈالر مہنگاہوکر 110.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں لندن برینٹ آئل 12.42 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔


امریکی خام تیل 5 فیصد مزید مہنگا ہوگیا۔امریکی خام تیل 5.15 ڈالر مہنگا ہوکر 108.57 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔تین روز میں امریکی خام تیل 18.34 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

 

ماہرین کا کہناتھا کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشاد پر خام تیل مہنگا ہورہاہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابقروس کا یوکرین میں جنگ جاری رکھنے پر مزید ممالک کا روس پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا ہے،دنیا کے دوسرے سب سے بڑے تیل کی پیداوار کے ملک سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔

 

خام تیل کی قیمت جولائی 2014 کی بعد کی بلند سطح پر جا پہنچی ہے۔دنیا میں خام تیل کی سپلائی میں روس کا دس فیصد حصہ ہے،روس یومیہ 30 لاکھ بیرل سے 50 لاکھ بیرل خان تیل کی سپلائی کرتا ہے۔روس یومیہ 30 لاکھ بیرل تک ریفائنری پیٹرولیم مصنوعات بھی سپلائی کرتاہے۔روس پر پابندی کے بعد تیل کی سپلائی میں بحری جہاز نہ ملنے اور ادائیگی کے مسائل کا سامنا ہے۔