Glass, snuff and alcohol also cause mouth cancer, medical experts say

GR SONS

 



پروفیسر ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگراوردیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں منہ کے کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافے کی وجہ چھالیہ، گٹکا، مین پوری، نسوار اور تمباکو ہیں۔

جناح اسپتال کراچی کے شعبہ امراض ناک کان وگلہ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد رزاق ڈوگراوردیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں منہ کے کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیادی وجہ چھالیہ، گٹکا، مین پوری، نسوار اور تمباکو ہیں، رمضان المبارک کی برکت سے روزے دار ان اشیا سے اجتناب کرتے ہیں اگر روزے کے بعد بھی وہ ہمت کریں تو ان اشیا سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں جس سے ملک میں منہ کے کینسر میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھالیہ ایک زہر ہے جسے ہم خوددرآمد کررہے ہیںشہرمیں درجنوں برانڈ کی چھالیہ موجود ہے جو نوجوانوں کو منہ کے کینسر میں مبتلا کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 70سے 75 فیصد منہ کا کینسر چھالیہ ، گٹکا اور مین پوری سے ہوتا ہے جبکہ تمباکو، شیشہ، نسوار اور شراب سے بھی منہ کا کینسر ہوتا ہے، اس سلسلے میں قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف حکومت کی ذمے داری ہے کہ چھالیہ کی درآمد پر پابندی لگائے وہیں شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان اشیا سے اجتناب برتیں ،موذی اشیاپرپابندی لگانی چاہیے۔