تفصیلات
کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان
میں کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے راکین نے ڈپٹی اسپیکرپر حملہ
کیا، حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔
وزیراعظم
کا کہنا تھا کہ سادہ الفاظ میں یہ تشدد اورغنڈہ گردی کا مظاہرہ اور فسطائیت
ہے، عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا معاشرے کو توڑ رہا ہے، عمران خان خود
جمہوریت پرحملہ آور ہے۔