اسلام
آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران سستے بازاروں میں معیاری
اور سستی اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم کرتے ہوئے کہا عوام کو سستی اشیا کی
فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔
تفصیلات
کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعظم کا آفس سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کے اعلانات پر
عملدرآمد کا آغاز کردیا اور گزشتہ روز اسمبلی میں کئے گئے اعلانات پرعملدرآمد کے
احکامات دیئے۔