A major cause of depression۔۔۔۔۔۔۔۔Jealousy

GR SONS



ڈپریشن کی ایک بڑی وجہ....... حسد

 

➖🕯➖🕯➖🕯➖

 

جب انسان ترقی کر رہا ہوتا ہے تو بہت سے لوگ برداشت نہیں کر پاتے وہ تنقید کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ خوبی کامیابی یا ترقی اس شخص سے چھن جائے اور مجھے مل جائے انسانوں میں یہ جذبات حسد کہلاتے ہیں

 

حسد کے یہ جذبات میاں بیوی کے رشتہ میں دوستوں میں خاندان میں ہر لیول پر پایے جاتے ہیں

 

🔥 حاسد کی علامات 🔥

 

🕯جب آپ کسی میدان میں آگے بڑھیں گے تو لوگ آپ پر فخر کرنے کی بجائے آپ کے لیے برے جذبات رکھیں گے

 

🕯جب آپ کوئی اچھا کام کریں گی تو حسد کرنے والا کہے گا یہ تو کوئی مشکل کام نہیں تھا یہ تو میں بھی کر سکتا ہوں

 

🕯یا کہیں گے کہ تم نے تو اتنی محنت نہیں کی پھر اتنے آگے کیسے چلے گئے

 

🕯یا یہ کہ دوسروں کی کامیابی پر اپنی تعریف کرنا شروع کر دیں گے

 

🕯حسد کرنےوالا نقل کرنے کی کوشش کرے گا جس سے حسد کر رہا ہے اس کے جیسا لباس پہننے اور سٹائل اپنانے کی کوشش کرے گا

 

🕯حسد کرنے والا مقابلہ بازی شروع کر دیتا ہے.

 

حسد کا علاج

 

👈اگر آپ کسی سے حسد کرتے ہیں تو وہ خوبی اپنانے کی کوشش کریں اور اللہ سے اس کا فضل مانگیں

 

👈جس سے حسد کرتے ہیں اس کی تعریف کریں.

 

👈دوسروں سے مقابلہ چھوڑ دیں

 

اگر آپ خود حسد نہیں کرتے لیکن کوئی آپ سے حسد کرتا ہے تو ایسی صورت میں حسد کرنے والے کو نظر انداز کریں

 

حاسد پر غصہ نہ کریں وہ سب سے زیادہ آپ کی صلاحیتوں کو سمجھتا ہے.

 

حاسد کے لیے دعا کریں

حاسد کی تعریف کر دیں تاکہ اس کے حسد کی آگ ٹھنڈی ہو.

 

اگر کوئی حسد کر رہا ہے تو یہ سوچ سوچ کر اپنا وقت ضائع مت کریں کہ اس کو میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے اپنی انرجی جواب دینے اور سوچوں میں نہ لگائیں.

 

آپ حاسد کے حسد سے بچنے کے لیے صبح شام کے اذکار بلا ناغہ پڑھیں نظر بد کی دعائیں اور معوذتین پڑھیں اور اللہ پر توکل کر کے اپنا کام جاری رکھیں.

 

اللہ سے کہیں کہ میرے اندر جتنی بھی قابلیت ہے یہ سب آپ نے ڈالی ہے اب آپ اس کی حفاظت کا انتظام بھی فرما دیں.

 

یاد رکھیں یہ دنیا آزمائش کا گھر  ہے یہاں کسی کو اللہ دے کر آزماتا ہے اور کسی کو محروم کر کے اللہ نے مال اولاد خوبصورتی اور رشتوں کی محبت کو جس انداز سے بانٹا ہے اس سے راضی رہنا سیکھیے.


جب اس ساری کائنات پر حکم اس رب کا چلتا ہے پھر اعتراض کیسا

 آپ اللہ سے راضی ہو جائیں اللہ آپ کے دل کو لوگوں سے بے نیاز کر دے گا