سعودی
عرب میں 30روزوں کے بعد عید الفطرآج منائی جا رہی ہے،مکہ میں مسجد الحرام اور
مدینہ میں مسجد نبویؐ میں نماز عید ادا کر دی گئی۔سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور
ولی عہد و گورنر مکہ نے نماز عید مسجد الحرام میں ادا کی، دوسال بعد تمام مساجد،
عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کےساتھ نماز عید ادا کی گئی۔مسجدقبلتین اور مسجد قباء
میں بھی نماز عیداداکی گئی۔متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں بھی نماز عید کے
اجتماعات ہوئے، برطانیہ ،فرانس ،امریکا اور کینیڈا میں بھی آج عید ہوگی۔اس کے
علاوہ بھارت، بنگلا دیش اور سری لنکا میں عیدالفطر کل ہو گی ۔واضح رہے کہ خیبر
پختونخوا حکومت نے بھی صوبے میں آج عیدالفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔