Ramadan started together but a dispute arose over the month of Shawwal

GR SONS

 


رمضان ایک ساتھ شروع کیا لیکن شوال کے چاند پر تنازع کھڑا ہو گیا، ملک میں ایک سال کے وقفے کے بعد پھر دو عیدیں منائی جا رہی ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ پاکستان بھر سے چاند کی کوئی شرعی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا عیدالفطر منگل 3 مئی کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے علماء کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کمیٹی نے اتفاق رائے سے عید الفطر کا فیصلہ کیا۔

لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے صوبے میں سرکاری سطح پر آج بروز پیر عید منانے کا اعلان کیا جبکہ قائم مقام گورنر خیبرپختونخوا مشتاق غنی نے صوبائی حکومت کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے آج عید نہ منانے کا اعلان کیا