عورت اور پرس
ایک عورت بڑی تیزی سے بس میں سوار ہوئی اور ایک عورت کے برابر نشست پر جا بیٹھی اسکے پرس نے ساتھ بیٹھے عورت کو چوٹ پہنچائی.
عورت خاموش رہى، اس عورت کو خاموش دیکھ کر عورت نے سوال کیا کہ تم میرے پرس سے چوٹ پہنچنے کے باوجود خاموش کیوں رہى؟
عورت مسکرائی اور گویا ہوئی :
ایک معمولی سی چیز کے لیے مجھے برہم ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، جبکہ ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر نہایت مختصر ہے ، کیونکہ میں اگلے اسٹاپ پر اترنے والی ہوں
اس جواب نے عورت کو بےچین کردیا اس نے اس عورت سے معافی طلب کی اور جو الفاظ سوچے وہ سنہری حروف سے لکھنے کے لائق ہیں؛
ہم میں سے ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ دنیا میں ہمارا وقت بہت مختصر ہے، اس مختصر وقت کو بےجا بحث و تکرار ، حسد، کدورت اور دیگر رنجشوں سے تاریک نہیں کرنا چاہیے اور یہ خراب رویے وقت اور توانائی کی بربادی کا سبب ہوتے ہیں۔
کیا کسی نے آپکی دل شکنی کی ہے؟ پرسکون رہیے
سفر بہت مختصر ہے
کیا کسی نے آپکو دھوکا دیا، ذلیل کیا ہے؟
ریلیکس رہیں ، دباؤ کا شکار نہ ہوں
سفر بہت مختصر ہے
کیا کسی نے بلاسبب آپکی بےعزتی کی ہے؟
پرسکون رہیے اور نظرانداز کیجیے
سفر بہت مختصر ہے
کیا کسی نے آپ پر ناپسندیدہ تبصرہ کیا ہے؟
پرسکون رہیے، نظرانداز کیجیے ، انکو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اور بغیر صلہ کے ان کو معاف کیجیے
سفر بہت مختصر ہے
ہر وہ تکلیف جو کسی دوسرے سے آپکو ملی، درحقیقت وہ اس وقت ہی تکلیف بنتی ہے جب آپ اسکے بارے میں سوچتے ہیں۔
یاد رکھیے ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ سفر بہت مختصر ہے
کوئی اس سفر کی طوالت سے واقف نہیں، کل کسی نے نہیں دیکھا، کوئی نہیں جانتا کہ وہ اپنے اسٹاپ پر کب پہنچ جائیگا
ہمارا سفر بہت مختصر ہے
آئیں اپنے خاندان اور دوستوں کی تعریف کریں۔ ان سے ہنسی مذاق کیجیے، ان کا احترام کیجیے، محبت کرنے والے اور درگزر کرنے والے بنیں کیونکہ سفر بہت مختصر ہے۔