75% of consumers will be benefited by abolition of fuel adjustment charges

GR SONS

 


خوشخبری 300 یونٹ تک بجلی سستی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خاتمے سے 75 فیصد صارفین مستفید ہوں گے وزیراعظم، دس ہزار (10 ہزار) میگا واٹ شمسی و پون توانائی کے منصوبے منظور


اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں 300 یونٹس تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے 75فیصد صارفین مستفید ہونگے، 10ہزار میگاواٹ تک شمسی و پون بجلی(ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی) پیدا کریں گے، فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کی وجہ سے عام آدمی کے طوطے اڑ گئے، میں نے اس پر لڑائی کی اور کہا کہ اگر ہمیں یہ کرنا ہے تو جاکر کہیں اور بیٹھ جاتے ہیں،عمران خان جیسا جھوٹا، مکار اور ملک دشمن آج تک پیدا نہیں ہوا، اسے ایک ادارے نے پالا، مگر اس نے اداروں کو تقسیم کرنے کی بات کی، چیئرمین پی ٹی آئی چاہتا تھا ملک ڈیفالٹ کرجائے، خیبر پختونخوا حکومت کا خط آئی ایم ایف کو مل گیا، پنجاب کا باقی تھا انکی آڈیو لیک ہوگئی، ن لیگ کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ذمےداری سنبھالی تو صورتحال کا اندازہ تھا، سر مُنڈاتے ہی اولے پڑے، تیل کی قیمت 120ڈالر سے اوپر چلی گئی، جانے والوں نے ہمارے لیے گڑھا کھود دیا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں کیا تھا، اُن کا معاہدہ تھا، آئی ایم ایف نےکہاکہ پچھلی حکومتوں کی شرائط پوری کریں، پھر بات کریں گے، 2018 اگست میں چینی 52 روپے فی کلو تھی، پی ٹی آئی حکومت میں چینی 100 روپے کلو سے تجاوز کرگئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کامعاہدہ ہوگیا، ہمیں پیروں پر کھڑاہونےکاموقع مل گیا، کیا عمران کےجھوٹ، بدتمیزی، ملک دشمنی کو فالو کروں،کس بات پر فالو کروں؟ عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچ دیں، ملک تباہ وبرباد کر کےہمارےحوالے کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوام پر بوجھ ڈالیں یہ کیسے ممکن ہے، لیکن یہ ہمارے بس میں نہیں، پیٹرول کی قیمت میں مجبوری کے تحت اضافہ کرنا پڑا، مارچ میں فیول کی قیمتیں آسمان پر تھیں، اس لیے فیول سرچارج بڑھا، 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے فیول سرچارج ختم کردیا، 75فیصد صارفین کو فیول سرچارج سے استثنیٰ مل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ2010کےسیلاب میں پورا جنوبی پنجاب دریائے سندھ لگ رہا تھا، ابھی جو سیلاب آیا ہے اس سے بڑا سیلاب زندگی میں نہیں دیکھا، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، سب تباہ ہوگیا ہے، کھجور، گندم، کپاس تباہ ہوگئی ہے، گھر تباہ ہوگئے ہیں، جعفرآباد، نصِیرَآباد، قلعہ سیف اللہ جہاں جائیں پانی نے تباہی مچادی ہے، کالام ، مدین میں ہوٹل تباہ ہوگئے، دریاکے پیٹ میں ہوٹل بنانے کی اجازت دینے والوں کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 25ہزار روپے سیلاب متاثرین کو دیے جارہے ہیں، اب تک 28ارب روپے دیے جاچکے ہیں، دوست برادر ممالک نے فون کرکے مدد کی یقین دہانی کرائی، اب تو چھینک بھی مارنا ہو تو آئی ایم ایف سے پوچھنا ہوگا، آپ آزاد نہیں کہ فیصلے کرسکیں، فیول ایڈجسٹمنٹ پر بھی آئی ایم ایف سے پوچھنا پڑا کہ کہیں حقہ پانی بند نہ کردے، ہمیں اپنے پاؤں پرکھڑاہوناہے تویہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ کسی باہر والے کا قصور نہیں، ہمارا قصور ہے، ہم نےدن رات اپنے پاؤں پر کلہاڑےچلائے، ریکوڈک کا خزانہ کھودنے کے بجائے اربوں ڈالر ضائع کر دیے، ریکوڈک کو دیکھ لیں ایک دھیلے کا تانبا نہیں نکلا، اربوں ، کھربوں روپے کےجرمانے دینے پڑے، ابھی بھی ڈر لگ رہا ہے کہ جو معاہدہ ہوا ہے وہ ٹوٹ نہ جائے، اربوں ڈالر ہمارے ضائع ہوئے اور وقت بھی ضائع ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دوست ممالک گیا، قطر گیا، سپہ سالار بھی ساتھ تھے، قطر نے کہا کہ منصوبے لائیں ہم سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، دوست ممالک نے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا کہا، آپ سوتے رہے، جو اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا کہہ رہے تھے ان کو آپ نے ٹھکرا دیا، آئی ایم ایف کے پروگرام کیلئے ناک سے لکیریں نکالی ہیں، پھونکوں، جادو ٹونے اورتعویز گنڈوں سے کام نہیں چلے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ جب تک یقین نہیں ہوگاکہ چینی ایکسپورٹ سے قیمت نہیں بڑھےگی اجازت نہیں دونگا، اگرچینی برآمد کی اجازت دے دیتا تو فی کلو 20روپے چینی ملک میں مہنگی ہو جاتی۔ عمران خان چاہتا تھا کہ پاکستان سری لنکا بن جائے۔ جب آئی ایم ایف کا وقت قریب آرہا تھا کے پی کا خط آئی ایم ایف کو پہنچ گیا، پنجاب کا خط کہیں اٹک گیا، اس کے بعد کسی کو کوئی شک ہے کیا؟ ہم نے مشکل فیصلے لیے ہیں اس کی وجوہات بتاؤں گا، ہم نے تو کبھی رونا دھونا نہیں کیا، انہوں نے مریم نواز کیساتھ ظلم کیا، عمران خان نے زرداری صاحب کی بہن فریال تالپورکیساتھ کیا سلوک کیا؟ اللہ کسی کو اس طرح کا دن نہ دکھائے، خدا کا خوف دل میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی امپورٹ کا بل بڑھ گیا ہے، 8 یا 10 تاریخ کو کانفرنس بلائینگے جس میں 10ہزار میگاواٹ شمسی توانائی اور ہوا سے چلنے والے منصوبے شروع کر رہے ہیں، پاگلوں کی طرح منصوبے کے پیچھے لگوں گا، اگر 6سے  7ہزار میگا واٹ بھی لگا لیں تو اربوں ڈالر کا تیل جو امپورٹ کرتے ہیں آدھا رہ جائے گا، مفتاح اسماعیل مداری ہے وہ کلکولیٹ کر کے مجھے بتادے گا، دریں اثنا شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے50ملین ڈالر کے امدادی سامان کی آمد شروع ہوگئی ہے،گزشتہ رات صدر محمد زاہد سے ٹیلیفون پر بات ہوئی جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد جاری رکھیں گے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر یواے ای کی دعوت پر میرا 3ستمبر کو متحدہ عرب امارات کادورہ ط ےتھا لیکن ہم نے تمام تر توجہ متاثرین کی ریلیف اور بحالی پر مرکوز کرنے کے لئے اس دورہ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، دریں اثنا وزیر اعظم سے مختلف وفودنے ملاقات کی، شہباز شریف سےچیئرمین نادرا طارق ملک نے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین نادرا نے وزیر اعظم کو فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 10کروڑ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔ چیئرمین قاضی منصور دلاور کی سربراہی میں پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی، اور وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 2 کروڑ روپے عطیہ کا چیک پیش کیا۔ پاکستان فارماسوٹیکل مینو  فیکچررز ایسوسی ایشن نے سیلاب متاثرین  کیلئے 5کروڑ روپے کی ادویات  بھی عطیہ کیں۔

  گلوبل سی ای او وسیم احمد کی سربراہی میں اسلامک ریلیف کے وفد نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ وفد میں اسلامک ریلیف کے کنٹری ڈائریکٹر آصف علی شیرازی اور کنٹری ایڈووکیسی سپیشلسٹ رضا قاضی بھی موجود تھے، اسلامک ریلیف نے وزیر اعظم کو بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سیلاب زدگان کے ریلیف کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو 3کروڑ پاؤنڈ عطیہ جمع کرنے کے ہدف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

جو پڑھ نہیں سکتے وہ سُن لیں۔

Video 



Share

Click on the button to copy the Link. Try to paste the Link (e.g. ctrl+v) / (long tap).