Prime Minister Shahbaz Sharif's promise fulfilled, 100 houses of flood relief village are ready
GR SONS
وزیر اعظم شہباز شریف کا وعدہ پورا، فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر تیار
وزیراعظم شہبازشریف فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھر تیار ہوگئے، متاثرین سیلاب سے وزیراعظم نے وعدہ پورا کردکھایا
وزیراعظم شہبازشریف سے منزیز گلوبل ایوی ایشن‘ کے سی ای او فلپ جوئننگ نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم نے فلپ جوئننگ کا 100 گھر تعمیر کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ آپ کا جذبہ قابل تعریف ہے اور 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہوگی۔
یاد رہے کہ گروپ نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں مٹھن کوٹ، راجن پور میں 270 گھر بنائے تھے۔
وزیراعظم نے 2ستمبر کو ٹانک کے دورے کے دوران 100 مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ، 3 ستمبر کو جگہ منتخب ہوئی، 7 ستمبر کو دونوں مقامات کا سروے مکمل کرکے 11 ستمبر کو تعمیرکا آغاز ہوا۔
ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لئے ان گھروں کو 5 اکتوبر کو ریکارڈ24 دن میں تعمیرکیا گیا، گھروں کی تعمیر کے علاوہ سولر سسٹم کی سہولت سے آراستہ سکول، کلینک اور ٹیوب ویل بھی قائم کئے گئے ہیں۔
یہ گھرسخت موسمی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں، جدید تعمیراتی مواد اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، سکول کمپیوٹر سمیت جدید سہولیات سے آراستہ ہیں۔
کلینک کے ذریعے مقامی آبادی کی صحت اور علاج کی سہولیات ممکن ہوں گی، ملک کے ممتاز آرکیٹیکٹ علی نقوی نے گھروں کا نقشہ تیار کیا۔ بستی کے ارد گرد 9000 مقامی نوعیت کے درختوں کی شجر کاری بھی کی گئی ہے۔