طلاق یافتہ اور بیوہ سے شادی کرو کا ٹرینڈ چل رہا ہے. مگر ایسا کوئی بھی نہیں جو ایسا قدم اُٹھا کر کسی بیوہ یا طلاق یافتہ کا سہارا بنے
سب
لڑکے پوسٹ تو لگاتے ہیں کہ طلاق یافتہ سے بھی شادی کرو. مگر جب اُن سے کہا جائے کہ
آپ بھی کرو.
تو
بات کو ٹال دیتے ہیں. یہ باتیں وہ صرف اس لیئے کرتے ہیں کہ کسی طلاق یافتہ کے جسم
سے کچھ عرصہ کھیل سکیں. اور کسی کنواری سے شادی کرکے خوش رہیں..
جب بھی کوئی پوسٹ لگاتا ہے کہ طلاق یافتہ سے بھی شادی کرو. تو کئی طلاق یافتہ عورتیں اُن کے انباکس میں چلی جاتی ہیں اور
سوچتی ہیں یہ مجھ سے شادی کرے گا. مگر وہ شخص
باتوں میں چسکے لے کر پھر بلاک کر دیتا ہے.
اور حالات سے ماری ٹوٹی ہوئی عورت ایک دفعہ پھر ٹوٹ جاتی ہے. مگر کسی کے دل میں رحم تک نہیں آتا کہ میں کیا کر رہا ہوں.
کسی کو احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم کس طرح کس کا دل
توڑ رہے ہیں..
ارے
شادی نہیں کر سکتے تو کسی کا دل بھی نہ توڑیں.
طلاق
یافتہ بھی انسان ہی ہوتی ہیں. حسرتیں اُن کے دل میں بھی باقی ہوتی ہیں.
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّه علہ وسلم نے بیوہ سے شادی کی. نبی علیہ اسلام کی پہلی شادی جس عورت سے ہوئی وہ 40 سال کی
تھی.
ہم
اپنے نبی کی کم سے کم ایک سُنت کو ہی پورا کر لیں.
آج
کتنی عورتیں کم عمر میں ہی طلاق یافتہ یا بیوہ ہو کر اپنے گھر بیٹھی ہوئی ہیں..
اس
میں غلطی عورت کی تھی یا مرد کی. یہ الگ بحث ہے.
مگر
عورت کے سینے میں جو دل ہوتا ہے بہت نرم ہوتا ہے.
وہ
باتوں سے ہی ٹوٹ جاتا ہے.
اُس
دل میں بہت احساسات ہوتے ہیں.
بہت
حسرتیں ہوتی ہیں.
بہت
ارمان ہوتے ہیں.
اور
سب سے اہم بات عورت بغیر مرد کے جی تو رہی ہوتی ہے. مگر گزار رہی ہوتی ہے..
کس
قدر کٹھن زندگی گزار رہی ہوتی ہے. یہ اُس کے بغیر کوئی نہیں سمجھ سکتا..
آپ لوگوں میں سے جو ایسی پوسٹ کرتے ہیں کہ طلاق یافتہ سے بھی شادی کرو. مہربانی کرکے کسی طلاق یافتہ سے شادی کرکے
پھر ایسی پوسٹ لگاؤ. تا کہ آپ کو دیکھ کر اور لوگ بھی
ایسا کریں. اور معاشرے میں کوئی طلاق یافتہ عورت خود کو کم تر نہ سمجھے.
باقی
اپنی سبھی بہنوں کو کہنا چاہوں گا خُدارا اپنے شوہر کے ساتھ اچھا سلوک کریں. تاکہ
آپ طلاق جیسی گالی سے بچی رہیں..
اُن
سے پوچھ کر دیکھیں جو کئی سال سے طلاق لے کر گھر میں بیٹھی ہوئی ہیں
اللہ
پاک مردوں کو بھی ہدایت دے کہ وہ ایسی طلاق جیسی گالی سے اپنی بیویوں کو بچا سکتے
ہیں
اللہ
تعالی ہم سب کو ہدایت دے نیک کام کرنے کی نیک عمل کرنے کی اللہ تعالی ہم سب کو توفیق
عطا کرے آمین