2دل
اور 2ہزار کے نوٹ کی شکل کا شادی کارڈ ۔۔۔شادی میں بلانے کی انوکھی دعوت نے سوشل
میڈیا پر دھوم مچا دی
لاہور( طیبہ بخاری سے ) آپ نے شادی بیاہ کی تقریبات میں لوگوں کونوٹ نچھاور کرتے دیکھا ہو گا یا دلہا دلہن کو سلامی کی
صورت میں رقومات دیتے دیکھا ہو گا لیکن ایک شادی ایسی بھی ہونے جا رہی ہے جس کا دعوت نامہ یعنی شادی کا کارڈ ہی نوٹ
کی شکل کا ہے اور نوٹ بھی پچاس یا سو والا نہیں پورے 2ہزار کا ہے ۔2ہزار کے نوٹ کا شادی کا یہ کارڈ سوشل میڈیا پر خوب
وائرل ہو رہا ہے اورموضوع بحث بنا
ہوا ہے۔
یہ شادی بھارت میں ہونے جا رہی ہے اوریہ شادی کاکارڈ حیدر آباد کے مشرقی گوداوری ضلع میں تیار کیاگیا ہے۔تفصیلات کے
مطابق راجہ مہیندراورم کے اے وینکٹیش نے اپنی چھوٹی بیٹی ابھی نوی کی شادی کے سلسلے میں 2ہزارروپے کی کرنسی نوٹ کی
طرح شادی کا کارڈ تیار کروایا ہے۔ یہ شادی کارڈ جن جن کو دیا جا رہا ہے وہ سب خوش بھی ہو رہے ہیں اور حیرت زدہ بھی۔خوش
اس لیے ہو رہے ہیں کہ انہیں منفرد اور دلچسپ انداز میں شادی میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے اور حیرت زدہ اس لیے
کہ شادی کا کارڈ 2ہزار کے نوٹ والا ہے تو سلامی میں دلہا دلہن کو تو اس سے
کہیں زیادہ رقم دینا پڑے گی ۔
یہ شادی یکم فروری کو ہونے والی ہے۔2ہزارروپے کی کرنسی نوٹ کی طرح شادی کا کارڈ ان دنوں دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ
اور آندھراپردیش میں سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بحث کا موضوع بناہوا ہے۔ نوٹ کی طرح نظرآنے والے کارڈ
پر لکھا ہے کہ" ریزروبینک آف لو"۔ کارڈ کے پچھلے حصے پر انگریزی میں لکھا ہے”ایک لمحہ۔دو دل۔تین گانٹھ،سات قدم اور
زندگی بھر ساتھ۔یہ شادی
آپ کی موجودگی کے بغیر ادھوری رہے گی“۔یہ شادی یکم فروری کو ہونے والی ہے۔