Bathroom | washroom essential and important instructions

GR SONS


 

غسل خانہ 

اور بیت الخلاء (واش روم)

سے متعلق چند ضروری اور اہم ہدایات کیا ہیں؟


عرب کے مشہور عالم ڈاکٹر عائض بن عبداللہ القرنی کی ایک فکر انگیز تحریر کا ترجمہ:


 چند کام کر لیجئے آپ کے جسم سے منفی توانائی کا خاتمہ ہوگا اور آپ کے شیاطین کمزور پڑجائیں گے۔


 بیت الخلاء کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں اور بیت الخلاء کومستقل بنیادوں پر صاف ستھرا اور بدبو سے پاک رکھئے ۔


 رات کو سونے سے پہلے لیٹرین کو صاف رکھنے کا اہتمام کیجئے۔


 بیت الخلاء کا دروازہ ہروقت اور مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کا اہتمام کیجئے۔ .....


 بیت الخلاء میں کپڑے اتار کر لٹکے نہ رہنے دیجئے ایک رات کے لیے لٹکے رہنے والے کپڑوں میں جتنی منفی توانائی بھر جاتی ہے اس کا خاتمہ تقریبا ناممکن ہے کم از کم 72 گھنٹے دھوپ میں لٹکانے سے کچھ خلاصی ممکن ہے۔


 میلے کپڑوں کو ہمیشہ بیت الخلاء سے باہرکسی ٹوکری میں رکھنے کا اہتمام کیجئے۔


 بیت الخلاء میں بھی عطر نہ رکھیے اور نہ ہی اس میں خوشبو وغیرہ کا استعمال کیجئے۔


 بیت الخلاء میں رونے سے سخت گریز کریں ایسا کرنا شیاطین کو کھلی دعوت دینا ہے کہ وہ آپ کے جسم میں داخل ہو جائیں یا وہ آپ کے جسم کو پکڑ لیں ۔


 واش روم گندے رہیں تو رزق یا شادی میں دیر ہوتی چلی جاتی ہے زندگی میں مشکلات بڑھتی جاتی ہیں، بغیر سبب غم اور افسردگی کا احساس ہوتا ہے اور تشنج یا مرگی تک ہوسکتی ہے ۔


 ہر تیسرے دن اپنے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں کھولئے اور گھر میں سورۂ بقرہ کی ریکارڈنگ چلائیں آپ کو بذات خود اپنے اور اپنے گھر والوں میں بہتری محسوس ہوگی


 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق گھر سے شیاطین اور جراثیم بھگانے کے لیے کلونجی کی دھونی دیجئے۔

 گھر میں جگہ جگہ شیشے آویزاں نہ کیجئے، گھر میں ایسی جگہ نہ بیٹھئے جہاں سے ابھی ابھی کوئی اٹھ کر گیا ہو۔


 جاگنے پر لمبی لمبی سانس لیجئے اور اٹھتے ہوۓ بسم اللہ پڑھئے۔

 رات میں سونے کا ایک مستقل وقت مقرر کرلیجئے اور سونے سے پہلے سورۂ ملک کی تلاوت بھی نہ چھوڑیئے یہ سورۃ عذاب قبر سے حفاظت کا ذریعہ ہے۔


نماز کے بعد آیت الکرسی کی تلاوت سے آپ اور جنت کے درمیان صرف موت کا حائل ہونا باقی رہتا ہے اس لئے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا بھی نہ بھولیں اللہ تعالی ہمیں ان تمام ہدایات پرعمل کرنے کی توفیق عطا فرماۓ آمین یا رب العالمین۔