Homosexuality is not a crime Pope Francis

GR SONS

 ہم جنس پرستی جرم نہیں، ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس




ویٹی کن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے اور ہم جنس پرستوں کو چرچ میں خوش آمدید کہیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس کا کہنا تھا ہم جنس پرستی جرم نہیں ہے اور اس کے خلاف قوانین غیر منصفانہ ہیں۔

پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ ہم جنس پرستوں کو چرچ میں خیر مقدم کریں گے، گرجا گھروں کو ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خدا اپنے تمام بچوں سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کے وہ ہیں، ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے۔

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا ہم جنس پرستی سے متعلق جرم اور گناہ کے درمیان فرق کرنے کی ضرورت ہے۔