Money changes the way of thinking

GR SONS


 

کسی

آدمی نے ایک کتے

کو مسلمانوں کے قبرستان

میں دفن کردیا، لوگوں نے قاضی کے پاس


جاکر اس شخص کی شکایت کی، اس شخص کو قاضی کے پاس طلب کیا گیا، قاضی نے غضبناک ہوکر اس 

سے پوچھا: کیا تم نے ہی مسلمانوں کے قبرستان میں کتے کو دفن کیا تھا؟


اس شخص نے کہا ہاں!.......... کتے کی وصیت میں نے پوری کردی

قاضی نے کہا تیرا ستیاناس ہو، ایک تو کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کردیا اوپر سے میرا مذاق 

اڑارہے ہو!؟


اس شخص نے کہا: حضور ایسی بھی کیا جلدی ہے؟  پہلے کتے کی پوری وصیت تو سن لیں.......... اس کتے 

نے ایک ہزار دینار دیکر مجھے کہا تھا کہ مجھے مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا اور یہ ایک ہزار دینار کی 

تھیلی قاضی صاحب کو دینا


کتے کی وصیت سننے کے بعد کچھ دیر قاضی صاحب نے غور کیا اور پھر کہا: اللہ اس فقید المثال کتے پر رحم 

فرمائے۔


 قاضی کی بات سن کر لوگ حیران رہ گئے


قاضی نے کہا: تم لوگ حیران کیوں ہورہے ہو؟ میں نے اس کتے پر غور کیا تو میں اس نتیجہ پر پہنچا یہ کتا 

اصحابِ کہف کے کتے کی نسل سے تھا۔


سبق: پیسے سوچ کو تبدیل کردیتے ہیں


الفلوس تغيّر النفوس۔


یہی حال آج کل بعض حاکموں کا ہے جنکو پیسے کے آگے کچھ نہیں نظر آتا.... نہ خالق نہ خلقت، نہ ملک 

نہ ملت، نہ موت نہ قبر، نہ حساب نہ حشر، نہ جہنم نہ عذاب، ایسے ظالم فرعون لوگوں کا پیٹ صرف قبر کی 

مٹی ہی بھرے گی!