اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے
ہوئے کہا کہ اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان کے خلاف جنگ کرنے
والوں کو صفحہ
ہستی سے مٹا دیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز پشاور مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ، وزیراعظم نے
ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالی کے حضور سربسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے ، دہشت گرد پاکستان
کے دفاع کا فرض نبھانے والوں کو نشانہ بنا کر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداءکو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے
پوری قوم اور ادارے یکسو اور متحد ہیں ، ناحق شہریوں کا خون
بہانے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر جامع حکمت عملی اپنائیں گے اور وفاق صوبوں کی
انسداد دہشت گردی
کی صلاحیت بڑھانے میں تعاون کرے گا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ صوبوں بالخصوص خیبرپختونخوا کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی
صلاحیت بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔
وزیراعظم
نے شہداءکے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لئے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی
کی دعا کی ۔
وزیرداخلہ
رانا ثنا اللہ کا بیان
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بیان میں کہا ہے واقعہ بڑا افسوسناک اور قابل مذمت ہے ، یہ پولیس لائنز کی مسجد ہے جس میں واقعہ
ہوا ہے ، ابھی تک 18شہادتیں رپورٹ ہورہی ہیں ، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 90کے قریب لوگ لائے گئے ہیں، خدشہ یہ
ہے کہ شہادتوں میں
اضافہ ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کررہی ہے، ہم موجودہ دہشتگردی کی لہر کو ناکام کرنے میں
کامیاب ہوں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی مذمت
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پشاور مسجد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت افسوسناک اور دل دہلا دینے
والا واقعہ ہے، دہشتگردوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں، دہشت گرد وں کا مسجد پر حملہ اسلام، قرآن، مسلمانوں اور پاکستان سے
نفرت کا ثبوت ہے ، پاکستان کے دشمن غلط فہمی کا شکار ہیں کہ معصوموں کا خون بہا کر دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو
کمزور کرسکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ 18 سے 20لوگ شہید ہوچکے ہیں ، ہمارے پاس اطلاعات آرہی ہیں کہ 90سے زائد لوگ زخمی ہیں،
انہوں نے جان بوجھ کر پولیس کو ٹارگٹ کیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2018میں دہشتگردی کو پاکستان سے مکمل طور پر ختم کردیا گیا تھا ، ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے بچوں کا
خون دیا ہے۔