A message to all parents

GR SONS

 ایک پیغام تمام والدین کے نام۔۔۔۔

امتحانات سے قبل ایک اسکول کے پرنسپل نے بچوں کے والدین کو خط بھیجا جس کا مضمون کچھ یوں تھا۔۔



" محترم والدین!

آپ کے بچوں کے امتحانات جلد ہی شروع ہونے والے ہیں میں جانتا ہوں آپ سب لوگ اس چیز کو لے کر بہت بے چین ہیں کہ آپ کا بچہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھائے۔

لیکن یاد رکھیں یہ بچے جو امتحانات دینے لگے ہیں ان میں (مستقبل کے) آرٹسٹ بھی بیٹھے ہیں جنھیں ریاضی سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس میں بڑی بڑی کمپنیوں کے ترجمان اور مالکان بھی ہوں گے جنھیں ہسٹری سمجھنے کی ضرورت نہیں ۔

ان بچوں میں (مستقبل کے) ادیب بھی بیٹھے ہوں گے جن کے لیے کیمسٹری کے کم مارکس کوئی معنی نہیں رکھتے ان سے ان کے مستقبل پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا۔

ان بچوں میں ایتھلیٹس بھی ہو سکتے ہیں جن کے فزکس کے مارکس سے زیادہ ان کی فٹنس اہم ہے۔

لہذا اگر آپ کا بچہ زیادہ مارکس لاتا ہے تو بہت خوب لیکن اگر وہ زیادہ مارکس نہیں لا سکا تو خدارا اسکی خوداعتمادی اور اس کی عظمت اس بچے سے نہ چھین لیجئے گا۔


اگر وہ محنت کے باوجود بہت اچھے مارکس نہ لا سکیں تو انھیں حوصلہ دیجئے گا کہ کوئی بات نہیں یہ ایک چھوٹا سا امتحان ہی تھا وہ زندگی میں  اس سے بھی کچھ بڑا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں!!! بچوں پر ظلم نہ کریں ان کو ذہنی اذیت نہ دیں۔ اور یہ نہ سوچیں کے صرف ڈاکٹر یا انجینئر دنیا میں خوش رہ سکتے ہیں کے صرف وہی عزت دار شعبہ ہے اور صرف اسی سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ اور بہت سے کام ہیں اور بہت سے شعبے ہیں اور بہت سے پروفیشن ہیں اس سے آپ کے بچے عزت کا حلال روزگار بھی کما سکتے ہیں۔ ہر بچہ ہر بچی ایک جیسے نہیں ہوتے۔ سب کو ایک ہی ترازو میں نہ تولا جائے پلیز۔