بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ ریلوے اسٹیشن پر درجنوں خواتین اور بچوں کی موجودگی میں مسافروں کو اس وقت
شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہاں نصب ٹیلی وژن اسکرینوں پر
اشتہارات کی جگہ فحش کلپس چل پڑے
صبح ساڑھے نو بجے پیش آنے والے اس واقعے سے ریلوے انتظامیہ غافل رہی۔ تین منٹ تک فحش مووی کے
کلپ چلتے رہے۔ مسافروں کے احتجاج پر انتظامیہ حرکت میں آئی۔ریلوے مسافروں نے گورنمنٹ ریلوے
پولیس اور ریلوے پروٹیکشن فورس میں شکایت درج
کرادی تاہم کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی۔
معاملہ سوشل میڈیا پر پہنچا تو بھارتی وزارت ریلوے جاگ اُٹھی اور اسکرینوں پر اشتہارات چلانے کی ذمہ دار
ایجنسی دتہ کمیونیکیشن سے باز پرس کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور جرمان
ہ عائد کرکے بلیک لسٹ کردیا گیا۔ ایجنسی کو دیے گئے تمام ٹھیکے بھی منسوخ کردیے گئے۔