اپنی زبان دل اور دماغ کو بس ذکر اذکار اور رب تعالیٰ سے جوڑ لیجیے بس کچھ گھنٹوں بعد ہم ان بابرکت لمحات میں
داخل ہونے والے ہیں جس کے لیے لاتعداد انکاونٹ ایبل مومن شہدا ٕ اولیا ٕ والدین بہن بھائی بیٹے بیٹیاں ازواج
ترس رہے کہ کاش
ہمیں وہ ایک دن (رمضان) نصیب ہو جائے۔
لیکن ایسا اب ممکن نہیں تو آپ بہت بڑے خوش نصیب ٹھہرے ہیں کہ آپ کویہ بابرکت ساعتیں نصیب ہو رہی
ہیں آئیے اپنے ٹوٹل محاسبے عاجزی انکساری اورتزکیے کے ساتھ اس کی برکتوں کوسمیٹیں تاکہ یہ لمحات یہ شب
وروز ہمارے لیے یحسرتی نہ بن جائیں
اپنی زبان پہ ان مبارک کلمات کو ہر وقت ادا کیجیے جب یاد آئے پھر ادا کیجیے
سبحان
اللہ والحمد للہ ولاإلہ الا اللہ واللہ اکبر
اللہ سبحان وتعالی ہمیں یہ مبارک ساعتیں اورانکی رحمت وبرکت سمیٹنے کی توفیق ہمت اچھی صحت وماحول دے اور
ہمارا اپنا کردار بھی اس سب میں اچھا رہے تاکہ دوسرے بھی ہم سے سکون پا سکیں ہم سے نہ کوئی دکھی ہو نہ ہم
کسی کی عبادت خراب کریں اور نہ کوئی ہماری خراب کرے
آمین یا رب العالمین
پلیزہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
جی آر سنز