ضروری گزارش
اپنا دسترخوان محفوظ بنائیں۔
اپنے سحر و افطار کے دسترخوان کی تصاویر بنا کے گروپس میں بھیجنا، سٹیٹس لگانا
دوستوں کو بھیجنا ہرگز اچھی بات نہیں ہے۔
کیوں کہ ہر انسان دل رکھتا ہے ہوسکتا ہے آپ کی بھیجی گئی تصاویر کسی کو
احساس کمتری میں مبتلا کردیں اور وہ اللہ تعالٰی کی ناشکری کرنے لگ جائے۔
اس سے آپ کا بھی بہت بڑا نقصان متوقع ہے
ایسا کرنا نظرِ بد کا بھی سبب بن سکتا ہے، نظر کا لگ جانا کوئی بڑی بات نہیں لِہٰذا
اپنے آپ کو اور اپنے رزق کو محفوظ بنائیں اپنا دسترخوان محفوظ رکھیں۔
آپ نے شاید سنا ہوگا کہ ہمارے بزرگ باہر کی چیزوں کو کھانے سے گریز کرتے تھے
اس کی ایک یہ بھی وجہ ہے کہ جو چیز بازار میں بِک رہی ہوتی ہے اُس پے پتہ نہیں
کِس کس کی نظر پَڑتی ہے اور وہ چیز پھر جب ہم کھاتے ہیں تو ہمارے لیے مضرِ صحت
ہی ثابت ہوتی ہے۔
امیر آسائش نہ چھوڑیں، صرف نمائش چھوڑ دیں
توغریبوں کی زندگی آسان ہوسکتی ہے
یہ پیغام مفادِ عامہ کے لیے جی آر سنز کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔
Share
Click on the button to copy the Link. Try to paste the Link (e.g. ctrl+v) / (long tap).