محکمہ موسمیات کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر نے رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا ہے کہ ماہ مقدس کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوگی، اس لئے 22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہوگی، غروب آفتاب 6 بج کر 41 منٹ جبکہ غروب قمر 7 بج کر 32 منٹ پر ہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے دوران کراچی میں کہیں مطلع صاف اور کہیں ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔