Solution of Depression

GR SONS


کچھ دن پہلے مجھے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا ۔ جس میں لکھا ہوا تھا شکریہ مسٹر۔۔۔۔میں تھوڑا حیران ہوگیا کہ کس بات کا تھینکس ہوسکتا ہے ۔ جب میں نے ریپلائ دیا تو اس لڑکی نے کہا ۔
 

آپ نے ایک سال پہلے مجھے ایک بات کہی تھی کہ ہمیشہ کسی کی پہلی چوائس بنیئے نا کہ دوسری ۔ 

جب تو شاید ان کو سمجھ نہیں آیا ۔ کیونکہ ان کو اپنے باس سے پیار ہوگیا تھا ۔ اور باس  کہتا تھا کہ وہ شادی کرکے گا لیکن خفیہ ۔ کیونکہ ان کی پہلے ایک بیوی اور تین بچے تھے ۔ 

خفیہ شادی کا مطلب یہ ہوتا ہے آپ نکاح تو کرتے ہیں لیکن ایک کمرے کے قید ہوکر رہ جاتے ہیں نام پا کر بھی بے نام رہتے ہیں ۔ شاید یہ بات اس لڑکی کو سمجھ آگئ ۔ 

اسی طرح جو لوگ میری  تحریریں پڑھتے ہیں ۔ میں ان کے دل کی آواز ،  جذبات اور احساسات بہت اچھے سے سمجھ سکتا ہوں،۔ اور ایک بات اور ہر درد کا علاج صرف وقت ہوتا ہے ۔ ماہر نفسیات کے پاس ڈپریشن کی ادویات تو ہوتی ہیں لیکن وہ دوائیں اتنی سخت ہوتی ہیں کہ ان کے کھانے کے بعد آپ کئی گھنٹوں تک نیند کی وادی میں چلے جاتے ہیں، یعنی ایسی ادویات جو دماغ میں آنے والے ہر خیالات کو وقتی طور پہ ختم کرتی ہے ۔ اور دماغ کو پرسکون کرکے نیند کی وادیوں میں لے جاتی ہے ۔ جبکہ علاج کروانے والا یہ سمجھتا ہے کہ پتا نہیں ماہر نفیسات نے کیا جادو کر دیا ۔ پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ آپ کی زندگی میں ایک شخص ایسا آجاتا ہے جو کہ آپ کو وقت دیتا ہے اور آپ آہستہ آہستہ اپنے Past کو مکمل تو نہیں بھولتے لیکن صبر آجاتا ہے ۔ 

ماہر نفسیات  صرف آپ کی باتیں سننے کے اور سمجھانے کے پیسے وصول کرتا رہتا ہے ۔ جبکہ اگر آپ چاہیں تو اپنے اس مرض کا علاج جو ہے ہی نہیں اس کا کرسکتے ہیں ۔ 

کچھ Female اور Male ایسے ہیں جو اپنے دل کی بات کسی کو بتا نہیں سکتے ۔ ان پہ کیا بیت رہی ہوتی ہے ۔ تو میں کچھ ان کو ٹپس دوں گا ۔ جو میں نے تقریباً  ہزاروں لوگوں کے کیسز سننے کے بعد نچوڑ نکالا ہے ۔ میں

 کوئی ڈاکٹر نہیں ہوں ، نا ہی میری تعلیم اس فیلڈ کی ہے لیکن ذاتی تجربات اور سوشل ورکنگ سے یہ سیکھا ہے کہ 


 اگر آپ ڈیپریس ہیں اور کوئ آپ کو چھوڑ گیا ہے تو کبھی تنہا کمرے میں لائیٹ آف کرکے نا بیٹھیں ۔ 

یہ جو اندھیرا ہوتا ہے انسان کو یہ بتا رہا ہوتا ہے کہ اس کی زندگی میں کچھ باقی نہیں ہے ۔ وہ اکیلا ہے ۔ اور سب مطلبی ہیں ۔ 


اگر آپ اداس ہیں تو چھوٹے بچوں کے پاس جاکر بیٹھ جائیں ۔ ان کی شرارتیں دیکھیں تو یقیناً آپ کو اپنا بچپن یاد آجائے گا اور آپ کے چہرے پہ مسکراہٹ پھیل جائے گی ۔ 


جن لوگوں کہ پاس یوٹیوب تک رسائ ہے  اور ان کو لگتا ہے کہ ان کی زندگی بے معنی ہے اور سب کچھ ختم ہوچکا ہے تو یوٹیوب  پہ جاکر ریئل ہیروز ان دا لائف  لکھ کر سرچ کر لیں ۔ ان کو انسپریشن ملے گی کہ زندگی میں کسی کے جانے سے کچھ بھی ختم نہیں ہوتا ۔ آدمی بڑا اپنے لیئے ہوتا ہے لیکن انسان بڑا انسانیت کی خدمت سے ہوتا ہے ۔ 


اگر آپ مسلمان ہیں یا کسی بھی مذہب سے ہیں تو آپ نماز یا کوئ بھی عبادت کرسکتے ہیں ۔ اور اپنے رب کے سامنے رو سکتے ہیں ۔ کیونکہ ہر چیز اس رب کی طرف سے ہوتی ہے ۔ بس یہ شیطان ہے جو ہمیں بدگمان کر دیتا ہے ۔ 


 اگر کوئ آپ سے شادی کا وعدہ کرکے یا آپ کو طلاق دے گیا ہے یا آپ کی علیحدگی ہوگئ ہے ۔ تو آپ کی زندگی ختم نہیں ہوتی بلکہ اصل زندگی کی شروعات تب ہی ہوتی ہے ۔ پہلے آپ زندگی کے میدان میں بیساکھیوں کے سہارے چل رہے تھے جبکہ اب آپ کو آذادی ملی ہے تو کیوں نا آپ ان کا سہارا بن جائیں ۔ جن کو سہارے کی ضرورت ہے ۔ 

قسمت کو کوسنا ، کسی پہ بے وفائ کا الزام لگانا ،اس کا کیا فائدہ یا آپ روتے رہیں یا آپ طاقتور بن جائیں ۔ 


 مرد کی نسبت عورت کمزور ہے یہ سب کہتے ہیں ۔ لیکن وہ معذور عورت جو دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹی صرف اس وجہ سے سر کرگئ کہ اس نے دنیا کو بتانا تھا کہ عورت ذات کمزور نہیں ہے ۔ آپ اس چوٹی کو سر نا کریں لیکن زندگی کے میدان میں تو خود کو کمزور نا ثابت کریں کیونکہ زندگی کے میدان میں انسان زندگی سے نہیں خود سے ہارتا ہے ۔ 


 اگر آپ فنانشل پروبلم کا شکار ہیں یا آپ کے پاس کرایہ کا گھر ہے ۔ تو ایک دفعہ کسی بھی شہر کے فلائ اوور کے نیچے پڑے ہوئے ان بچوں ،عورتوں اور مرد حضرات کو دیکھ لیں جن کے پاس ایک وقت کی روٹی نہیں ہے اور نا ہی چھت ہے ۔  

اسی طرح آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی شکل و صورت اچھی نہیں ہے ۔ تو کسی بھی ہسپتال کے فائر اینڈ برن ہال کا وزٹ کرلیں ۔ آپ کو شاید الله کی تقسیم پہ صبر آجائے گا ۔ 


اگر آپ نے کسی سے سچی محبت کی اور وہ آپ کو چھوڑ گیا تو اگر آپ مرد ہیں تو کوئ جم جوائن کرلیں ۔ اپنا تمام غصہ ورک آؤٹ پہ نکالیں ناکہ کسی کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پہ ڈال کر  ۔ اگر آپ غصہ میں ایسا کر بیٹھتے ہیں تو یقین کیجئے ۔ ایک دن آپ کو پچھتاوا ہوگا ۔ پھر آپ معافیاں مانگتے پھریں ہیں گے لیکن وقت بیت چکا ہوگا۔ 


اسی طرح اگر کوئ مرد آپ کو چھوڑ گیا ہو تو آپ ضرور روئیں بہت روئیں لیکن اس کے بعد آپ منگنی کریں یا نکاح کریں ۔ یقین کیجئے آپ کا آنے والا جیون ساتھی آپ کے درد کا مداوا لازمی کرے گا ۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو صبر بھی آجائے گا اور آپ کی چہرے پہ ہنسی کا باعث آپ کے بچے ہونگے ۔ 


 بہت سےکیس ایسے ہوتے ہیں جن میں منگنیاں ٹوٹ جاتی ہیں ، طلاق ہوجاتیں ہیں ۔ اس بعد انسان جیتے جی مرجاتا ہے ۔ تو اس کو اپنی زندگی میں ایک اور چانس دینا چاہیئے کیونکہ اندھیری رات کے بعد اجالا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر غم کے بعد خوشی