محکمہ
موسمیات نےملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی
پاکستان کے عوام چھتریاں نکال لیں، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں
15 مارچ سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔
پاکستان کے موسم سے متعلق ویب سائٹ نے پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
کرتے ہوئے کہا کہ 15 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ اپریل کے پہلے ہفتے
تک
جاری رہیں گے جبکہ اس دوران بیشتر علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے باعث گندم کی تیار فصلوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ
ہے۔
بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں گرج
چمک کے ساتھ بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا بھی امکان ہے، جس کے باعث ایک بار
پھر موسم سرد ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے تقریبا 15، 20 روز
تک جاری رہے گا جبکہ سیاحوں سے شمالی علاقہ جات کے سفر سے گریز کرنے کی درخواست
کی
گئی ہے۔