The disciple asked for advice

GR SONS


استاد سے رخصت ہوتے وقت شاگرد نے نصیحت کی فرمائش کی  تو

 استاد نے فرمایا 


نصیحت کی کوئی خاص ضرورت نہیں بس دو باتوں کا خیال رکھنا 


"ایک یہ کہ خدا نہ بننا دوسرا یہ کی رسول نہ بننا" 


شاگرد حیران ہوا اور کہا استغفراللہ "اسکا کوئی مسلمان تصور بھی کیسے کر سکتا ہے 


آپ کی بات کا مطلب سمجھ میں نہیں آیا ؟


استاد صاحب نے فرمایا ! خدا بننے کا مطلب یہ ہے کہ تم یہ خواہش کرو کہ زندگی میں   میں جو چاہوں وہ ہو جائے  جبکہ یہ شان تو صرف اللہ کی ہے ۔


رسول بننے کا مطلب یہ ہے کہ تم تمنا کرو  ساری دنیا مجھ سے عقیدت 

رکھے  سو یہ مقام بھی صرف رسول کا ہے