This chicken advice is better

GR SONS

 بےغیرتی کی سو باتوں سے مرغے کی یہ ایک نصیحت بہتر ہے 



ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا۔

مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے اذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔ 

مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی! 

صبح جونہی مرغے کی اذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے اذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پڑپڑایا۔

مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا۔

اگلے دن صبح اذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا۔

مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے، اگلے دن اذان کے وقت مرغا بلکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا۔

مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی۔ 

اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات نہیں تھی۔ 

مالک نے کہا کہ کل سے تم نے صبح انڈا دینا ہے ورنہ ذبح کردوں گا۔ اب مرغے کو اپنی موت صاف نظر آنے لگی اور وہ بہت زار و قطار رویا۔ 

مالک نے پوچھا کیا بات ہے؟ موت کے ڈر سے رو رہے ہو؟ 

مرغے کا جواب بڑا باکمال اور بامعنی تھا۔ کہنے لگا:

 نہیں! میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ انڈے سے بہتر تھا کہ اذان پر مرتا۔ 

پہلا غیر قانونی حکم مانو گے تو پھر آرڈر آتے جائیں گے تعمیل ہوتی جائے گی۔چمڑی اترتی جائے گی۔

اس لیے اپنے اندر ہمت پیدا کریں حق کو حق  کہنے کی۔۔۔

کیا ہم متحد ہوکر اپنا حق نہیں لے سکتے ؟ 

جس طرح مہنگائی بڑھ رہی ہے اسی طرح ہم کمزور پڑتے جارہے ہیں 

ہم یہ کیوں نہیں کہتے ہم اس فیصلے کو ہی نامنظور کرتے ہیں 


یا یہ کہیے کہ ہم ایمان کی طاقت سے بالکل محروم ہوچکے ہیں 

یا اللہ اس ریوڑ کو ایک قوم بنا دے