عدالت کا مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوارملزمان کو رہا کرنے کا حکم
سابق
وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوارملزمان کو
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ،ملزم راؤ گل
خان، ارشد خان اور غلام شبیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا
گیا۔عدالت نے تینوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کراننا
ہونگے،ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں تینوں ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم
بھی دیا گیا ہے۔ اگرچہ تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر
جیل بھیجنے کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے اسے اتفاقی حادثہ سمجھتے ہوئے اس
گاڑی میں موجود افراد کو شک کا فائدہ دیا -اورعدالت نے تفتیشی افسر کی ملزمان کو
جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔