آج ایک آدمی میرے میڈیکل اسٹور پر آیا اور کہا یہ ایک پتہ گولیوں کا دے دیں ۔اور میں اس لفظ پراسرار کو دیکھتے ہی اپنے سابقہ لاحقہ علم اور تجربے کے عرب النسل گھوڑے کو دوڑانے لگا ۔بصد کوشش علم و عقل حیراں و پریشاں دائیں بائیں دیکھتے ہوئے کم علمی کے شدید احساس نے ذہن کے دریچوں کو جکڑ لیا اور میں حیرت زدہ پرچی کو دیکھتا رہ گیا کہ آخر یہ کونسی دوا ظالم نے تحریر فرما دی کہ فارما پیڈیا کی تمام ایپس بھی سرنگوں ہو گئیں بالآخر خدا تو خدا ہے وہ اپنے ناتواں بندے کو کب تنہا چھوڑتا ہے کہ اچانک غیب سے اک خیال شدید گرمی کے موسم میں سرد ہوا کے دبیز جھونکے کی طرح وارد ہوا اور میری زباں سے نکلا (...ZYLORIC...)
اوہو اتنی آسان دوائی میں بھی نہ بس کئی مرتبہ جہالت کی حد ہی کر دیتا ہوں ۔