کیاآپ اشرف حکیمی کو جانتے ہیں؟
اشرف حکیمی دنیاۓ فٹبال کا مشہورترین مراکشی فٹبالر ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اشرف حکیمی کی سابقہ اہلیہ نے عدالت میں کیس کیاہوا تھا کہ وہ شوہر کی آدھی جاٸیداد کی حقدار ہے۔ لیکن جب عدالت نے تحقیقات کیں تو ایک عجب کہانی سامنے آٸی۔
اشرف حکیمی کی ساری جاٸیداد اسکی ماں کے نام ہے۔ حتیٰ کہ اسے جو ماہانہ تنخواہ ملتی ہے اسکی بینیفشری بھی اسکی ماں ہے۔
اشرف حکیمی کے نام ایک پیسہ بھی نہیں ہےاسے جب ضرورت پڑتی ہے وہ ماں سے مانگ کر خرچ کرتاہے۔
رپورٹس کے مطابق اشرف حکیمی کی ہفتہ وار آمدنی 2 لاکھ 15 ہزار ڈالرز کے قریب ہےاور ان کا شمار سب سے زیادہ کمانے والے 6 افریقی کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
اشرف حکیمی بارہا میڈیا پر اپنے والدین بالخصوص والدہ کیساتھ والہانہ محبت کااظہارکرچکاہے۔
کیونکہ اشرف حکیمی اس راز کو پاگیاہے کہ دنیا کی واحد ہستی ماں ہوتی ہے جو مال و دولت سے ہٹ کر اپنے بچے سے محبت کرنے والی ہوتی ہے۔
اب دیکھیے اپنی ماں کی قدر نے اشرف حکیمی کو کن بلندیوں پر پہنچادیاہے۔
چنانچہ احباب!
ماں جیسی انمول ہستی کی قدر کرنی چاہیے۔ آج کل اکثرنوجوان شادی کے بعد والدین سے دورہوجاتے ہیں، ان سے آنکھیں پھیر لیتے ہیں، بیوی کی محبت میں اندھے ہوجاتے ہیں، چنانچہ پھر بیوی سرچڑھ جاتی ہے اور لیکن جب نوجوان ہوش سنبھالتاہے پانی سر سے گزر چکاہوتاہے، پھر ساری زندگی سر جھکاکرگزارہ کرنا پڑتاہے۔ کیونکہ جب بھی میانہ روی ترک کی جاۓ گی، نتیجہ مصاٸب و آلام ہی نکلتاہے۔
بیوی کے حقوق بھی یقیناً اہم ہیں لیکن اگر والدین کے حقوق پر بیوی کے
حقوق کوترجیح دے دیں گے تو بخدا گھاٹے کا سودا ہے۔