دلہن بیگ میں بندوق | A gun in a bridal bag

GR SONS

 

بیگ میں بندوق




شادی کے اگلے دن بہو سوکر اٹھی تبھی ساس کی چیختی آواز سنائی دی صبح جلدی آٹھ جایا کرو ہم لوگ چھ بجے چائے پی لیتے ہیں. تمہاری یہ عادتیں ہم لوگ برداشت نہ کریں گے. تمہاری ماں کا گھر نہیں ہے.
بہو نے کوئی جواب نہ دیا. آپنے کمرے میں گئی اور ڈائری، پین اور دو بیگ لے کر واپس آئی اک بیگ کھول کر لسٹ نکالی اور کہا۔ ساسو ماں یہ وہ لسٹ ہے جو شادی سے پہلے آپ لوگوں نے میرے گھر بھیجی تھی آپ ملا لیں کوئی چیز کم تو نہیں ؟ہنڈا سٹی - سمارٹ ٹی بیالیس انچ - فرج -واشنگ مشین آٹومیٹک -مکسی، اوون اور الیکٹرانک سامان - 10 تولے سونا یہ رہیں رسیدیں
آپ لوگوں نے اپنے لڑکے کی قیمت لگائی میرے والدین نے قیمت ادا کرکے میرے لئے شوہر خرید لیا
اب آپ بتائیں میرے بارے میں کوئی ڈیمانڈ نہیں کی گئی تھی کہ لڑکی کیسی ہونی چاہئے. اور کتنے بجے سونا اور جاگنا چایئے ۔
پھر اس نے دوسرے بیگ کی زپ کھولی سب دلچسپی سے دیکھنے
. ساس نے پوچھا اس میں کیا ہے؟
بہو نے کہا میرے والد نے یہ تیس بور ریوالور دیا تھا اور کہا تھا بیٹی تم یہاں تھیں تو تمہاری حفاظت میرا فرض تھا اب تمہیں خود اپنی حفاظت کرنا ہوگی.
ساس نے اپنی بےترتیب سانسوں پر قابو پایا اور جلدی سے بولی بہو تمہاری نیند ابھی کچی ہے جا کر سو جاؤ