صرف کھاتا پیتا ہوں
لیکن روزے سے ہوں
کچھ نوجوانوں نے دیکھا ، ایک بوڑھا چپکے سے کچھ کھانے میں
مشغول ہے۔
ایک نوجوان نے نزدیک جا کر پوچھا
چچا جان کیا آپ نے روزہ نہیں رکھا؟؟؟؟
بوڑھے نے جواب دیا
کیوں نہیں میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ صرف پانی پیتا ہوں اور کھانا کھاتا ہوں۔
نوجوان ہنس پڑے اور بولے کیا ایسا بھی ہو سکتا ہے؟؟؟؟
بوڑھے نے کہا
ہاں میں جھوٹ نہیں بولتا۔۔۔۔۔ گالی نہیں دیتا۔۔۔۔ کسی کا دل
نہیں دکھاتا۔۔۔۔
کسی سے حسد نہیں کرتا۔۔۔۔ مال حرام نہیں کھاتا اور اپنی ذمے داریاں اور فرائض دیانت
داری سے انجام دیتا ہوں
لیکن چونکہ مجھے شدید بیماری لاحق ہے اس لیے میں اپنے معدے
کو روزے دار نہیں بنا سکتا۔
پھر اس بوڑھے آدمی نے ان نوجوانوں سے پوچھا
کیا آپ بھی روزہ دار ہیں؟؟؟
ان میں سے ایک نوجوان سے سر جھکائے ہوئے آہستگی سے جواب دیا
۔۔۔۔نہیں ہم صرف
کھانا نہیں کھاتے۔۔۔۔۔