آج
کل ہر شخص لڑکا لڑکی بچا بڑا جوان بوڑھا ہر ایک کے پاس موبائل فون ہے اور ہر شخص
کو اب یقین ہو گیا ہے کہ آن لائن پیسے بھی کمائے جاتے ہیں اسی دیکھا دیکھی میں
ہرشخص کی خواہش بھی ہے کہ میں بھی پیسہ کمانے والا بن جائوں میں بھی اپنے والدین
کا سہارا بنوں یا کچھ ایکسٹرا انکم کمانے کے قابل بن جائوں اور کچھ دوست احباب کو
یہ لالچ ہوتا ہے یار یہ جو دو چار ہزار یا دو چار لاکھ ہے اس کو آن لائن فیلڈ میں
کسی ایسی جگہ پر لگا دوں جہاں سے دنوں میں اچھا ریٹرن نکل آئے بس اسی کوشش میں اُن
کا واسطہ پڑ جاتا ہے اپنے دوست احباب اپنے کسی جاننے والے سے اور وہ صاحب زی وقار
اُن کو مشورہ دیتے ہیں میں ایک ایسے پلیٹ فارم پر کام کر رہا ہوں جو تقریبا دس سال
سے کام کر رہا یا پانچ سال سے یا یار میں خود یا میرا دوست اس پر پانچ سال سے کام
کر رہے اور اُس نے ابھی دس لاکھ کا یہ لیا وہ لیا یہ بنا لیا وہ بنا لیا اور بہت
پیسہ کما رہے ہے بس پھر کیا دیکھا دیکھی میں جو جمع پونجی ہوتی ہے جھونک دیتے ہیں
ان پلیٹ فارم میں اور پھر کیا بس کچھ دن بعد پتا چلتا ہے صاحب کو جس صاحب نے مشورہ
دیا وہ بھی پریشان ہے اور خود بھی اب میں آپ کو اس کے پیچھے کی سٹوری سُناتا ہوں پاکستان
میں بہت زیادہ پلیٹ فارم آئے اور گئے کئی ابھی بھی چل رہے اُن کے لیئے لوگ آپ کو
پروف بھی دیں گے کہ یہ دیکھیں ان کی کمپنیز یہ دیکھیں ان کے ایوینٹ ہوئے یہ ہمارا
پیسہ وہاں لگا رہے یہاں لگا رہے یہ جو لوگ بھی بکواسات کرتے ہیں یہ سب کمیشن کے
چکر میں آپ کو اس میں جھونک رہے ہوتے ہیں مثال کے طور پر ابھی حال ہی میں ای ٹور
،بی فور یو ، فارسیج،فارایور ارننگ ہو، ، مائیکرو وزن ، IDA
یا Jawa eye یا اس
طرح کے اور پتہ نہیں کتنے پلیٹ فارمز آپ سب کو لوٹنے کیلئے لانچ ہو چکے ہیں۔ ان کا
طریقہ واردات ایک ہی ہوتا ہے۔ یہ نیٹورکس کیش ان، کیش آوٹ فارمولے پر کام کرتے
ہیں، سب سے پہلے آپ نے یہاں پر انویسٹمنٹ کرنی ہوتی ہے، اب یہ آپ کی جیب سے پیسے
نکلوانے کیلئے اسکو لیول کا نام دیں چاہے رینک 1 یا رینک 2 فلاں فلاں یہ سب طریقے
آپ سے پیسے انویسٹ کروانے کے ہوتے ہیں جب آپ یہاں پر پیسے لگا لیتے ہیں تو یہ آپکو
روزانہ کی بنیاد پر کچھہ رقم واپس (withdraw) دینا
شروع کر دیتے ہیں جس سے آپ اس پلیٹ فارم پر ٹرسٹ کرنے لگتے ہیں کہ ہاں یہ رئیل
پلیٹ فارم ہے مزید یہ آپکو لالچ دیتے ہیں کہ اگر آپ کسی کو ریفر کرو گے، یعنی کسی
دوسرے کے بھی پیسے ہمارے پلیٹ فارم پر لگواو گے تو آپکو اسکا کچھ حصہ ملے گا دس،
بیس یا پچاس فیصد واپس ملے گا اس طرح آپ اپنے 1 پاو گوشت کیلئے اگلے بندے کی پوری
گائے ذبح کروا دیتے ہو اور اسکے بھی پیسے لگوا دیتے ہو۔۔۔ اب مثال کے طور پر آپ
انویسٹ کر رہے ہو 100 ڈالر اور آپکو روزانہ کی بنیاد پر واپس مل رہا ہے 5 ڈالر ۔ مطلب
20 دن میں آپکے تو پیسے پورے اور اس کے بعد ملنے والی رقم آپکا منافع، اور بہت سے
لوگ یہاں سے پیسے کما بھی لیتے ہیں سب نقصان میں ہی رہیں گے تو دوسری بار کون انکی
باتوں میں آئے گا اب ان پلیٹ فارمز کے کام کرنے کا طریقہ سمجھیں۔۔۔ یہ سب سے پہلے
دیکھتے ہیں Cash IN ہمارے پاس پیسے آ کتنے رہے ہیں
اور پیسے واپس Cash out کتنا ہو رہاہے مطلب جو آپ
ان سے (withdraw) لے رہے ہیں، جب تک ان کے پاس
Cash in زیادہ آتا رہتا ہے اور کیش آوٹ کم ۔۔۔ یہ کام
کرتے ہیں اور جب یہ دیکھتے ہیں کہ اب نئے لوگ آنا بند ہو گئے ہیں ، مطلب یہ
Cash in کم ہو رہا ہے تو یہ کوئی بہت بڑی آفر لگا دیتے
ہیں جیسے ابھی IDA نے آفر لگائی کہ 120 ڈالرز لگاو اور
120 ڈالرز کا بونس اسی وقت۔۔۔ مطلب پیسہ ڈبل تو ایک دم سے انکے پاس انویسٹمنٹٹ کی
بارش ہونے لگ جاتی ہے کیونکہ انکا نیٹ ورک پہلے سے ہی لاکھوں لوگ استعمال کر رہے
ہوتے ہیں تو انکا پیغام فورا ان تک پہنچ جاتا ہے اور انکا مارکیٹ میں اعتماد بنا
ہوتا ہے بس پھر وہی بات کہ (جب تک لالچی زندہ
ہیں، ٹھگ بھوکے نہیں مر سکتے) اور جب انکے پاس
ایک دم سے اتنا مال اکٹھا ہوتا ہے تو یہ سلامَ علیکم کر جاتے ہیں مزید یہ کے اس
طرح کے پلیٹ فارمز اپنے آپ کو ٹرسٹڈ شو کروانے کیلئے آپکو Withdraw بھی Binance پر دیتے
ہیں۔ جس سے ہماری سادہ لوح عوام کو پہلے تو Binance بنانا اور چلانا سیکھنا پڑتا ہے اور عوام یہ سمجھتی ہے کہ ہم
کوئی بہت بڑا عظیم کام کر رہے ہیں اور ہاں Binance کا آپ کے ساتھہ ہونے والے اس فراڈ میں کوئی قصور نہیں بائنانس
صرف ایک طرح کا اپکا بینک اکاونٹ ہی ہے اس لیئے Binance کا نام سن کر فورا سے پیسے مت لگا دیا کریں۔۔۔ اور رہی بات
پلیٹ فارم اتنا پُرانا کیسے ہے یہ فراڈی لوگ یا اولڈ ڈومین خرید لیتے ہیں یا پہلے
سے چینلز ٹویٹر اکائونٹ بنا کر رکھے ہوتے ہیں صرف آپ کو دلاسا دینے کیلئے کہ یہ
تین سال سے چل رہی یہ دس سال سے چل رہی اور اسی لالچ میں لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں میری
یہ بات لکھ کر رکھ لیں دُنیا میں کوئی ایسا کام نہیں جس میں بغیر محنت اور ہارڈ
ورک کے پیسہ کمایا جا سکے اگر کوئی ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کچھ لگا کر ڈبل ملے یا
ٹاسک مکمل کر کے پیسے ملیں سمجھیں ٹوٹل فراڈ ہے آج نہیں تو کل بھاگے گا اتنی لمبی
پوسٹ لکھنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ اگر میری وجہ سے کسی کے حق حلال کہ کمائی ان نوسر
بازوں سے بچ سکے تو مجھےخوشی ہوگی۔